مردان:مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
مردان(نمائندہ دنیا)چھت گرنے اور کرنٹ لگنے سمیت ٹرک الٹنے کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے، میروس کلے میں کام کے دوران بجلی کے ننگے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 28 سالہ زاہد جاں بحق ہوگیا۔
ادھر شیرگڑھ لطیف خان کلے میں برآمدے پر کام کے دوران چھت گر گئی جس کے باعث اکبر، مزمل شاہ، حسن پروش اور صناب گل زخمی ہو گئے ۔ ادھر رستم بونیر روڈ پر باغِ جبران کے قریب ماربل سے لدا ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ارشاد جاں بحق اور لاجبر شدید زخمی ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments