قدیمی تعلیمی درسگاہ لارنس کالج گھوڑا گلی میں سالانہ سپورٹس ڈے
مری (نمائندہ دنیا) ملک کی معروف قدیمی تعلیمی درسگاہ لارنس کالج گھوڑا گلی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ سپورٹس ڈے انتہائی جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا گیا۔۔۔
مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) عرفان خان، چیئرمین لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم تھے، جمالی اسٹیڈیم میں آمد پر انہیں جنرل سلامی دی گئی مارچ پاسٹ اور حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی مختلف ثقافتی پروگرام، ایتھلیٹکس مقابلے، جونیئر سیکشن کی رسہ کشی توجہ کا مرکز بن گئی۔ جبکہ مارشل آرٹس کے شاندار مظاہرے اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں نے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments