ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں ،ڈی ڈی ایچ او مری
مری ( نمائندہ دنیا) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر مریم علی عباسی نے ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے ڈسٹرک پریس کلب مری میں منعقدہ خصوصی آگاہی سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔۔۔
کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مگر قابلِ تدارک بیماری ہے جس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے مؤثر انداز میں بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع مری میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments