ٹیچنگ ہسپتال میں پرائیویٹ تشخیصی ٹیسٹ‘کاررروائی کا حکم
نجی تنظیموں کی جانب سے پی سی آر کیلئے 1700روپے وصولی ، کمشنر کا اظہار برہمی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، مختلف وارڈز، ایمرجنسی، تشخیصی شعبوں، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ دورانِ معائنہ انکشاف ہوا کہ ہسپتال کے اندر دو نجی فلاحی تنظیمیں، روٹری کلب گوجرانوالہ اور Liver\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\'s Heart Patients Welfare، غیر مجاز طور پر پی سی آر تشخیصی خدمات فراہم کر رہی تھیں اور مریضوں سے بالترتیب 1700روپے اور 1600روپے فی PCRٹیسٹ وصول کئے جا رہے تھے حالانکہ یہ سہولت سرکاری نظام کے تحت فراہم کی جانی چاہیے ۔ کمشنر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ تحویل میں لینے اور قانونی و انتظامی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت جاری کی۔کمشنر محمد علی نے صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر سرکاری لیبارٹری کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور COBAS-5800 PCR مشین کو آپریشنل بنایا جائے ۔ مزید برآں انہوں نے ہدایت کی کہ موجودہ غیر رسمی انتظامات کو ختم کرتے ہوئے SIMS طرز کا شفاف اور ادارہ جاتی ڈائگناسٹک سنٹر قائم کیا جائے تاکہ تمام تشخیصی خدمات سرکاری، شفاف اور باقاعدہ نظام کے تحت فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments