حافظ آباد:چہلم شہدا کربلا کے موقع پر سکیورٹی انتظامات
مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے :ڈپٹی کمشنر
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس ،ایجو کیشن، صحت ،ٹریفک پولیس، گیپکو ،ایری گیشن ،ریسکیو 1122،ستھرا پنجاب ایجنسی ، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی مجموعی کارکردگی ،شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس و مجالس کے سکیورٹی انتظامات ، تجاوزات کے خاتمہ ، صفائی ستھرائی ،انسداد منشیات ،ٹریفک حادثات کی روک تھام ،مون سون بارشوں ، ممکنہ سیلابی صورتحا ل کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہدا کربلا کے چہلم کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی جلوس کی سکیورٹی اور مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ دریائے چناب میں فی الحال کسی بھی قسم کی کوئی سیلابی صورتحال نہیں ،تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی و سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے تمام محکمے الرٹ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments