کچہری چوک میں سٹی بیوٹیفکیشن منصوبے پر کام جاری

کچہری چوک میں سٹی بیوٹیفکیشن منصوبے پر کام جاری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ زبیر وٹو نے کچہری چوک میں جاری گوبلز ٹائلز فکسیشن پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر نے منصوبے پر جاری کام کے معیار، رفتار اور استعمال ہونے والے میٹریل کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور خوبصورت شہری ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...