دہشتگرد عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا:کور کمانڈر پشاور

دہشتگرد عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا:کور کمانڈر پشاور

انتہاپسندی، جرائم کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھنے کا عزم مرکزی پولیس آفس پشاور کا دورہ، شہدا کی یادگار پر حاضری، قربانیوں کو خراج

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) کور کمانڈر پشاور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی، انتہاپسندی اور جرائم کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور دہشتگرد عناصر کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ملک میں امن و امان کے قیام اور ریاستی رٹ کے مکمل نفاذ کیلئے تمام سکیورٹی ادارے باہمی تعاون اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے ۔ کور کمانڈر پشاور نے سینٹرل پولیس آفس پشاور کا دورہ کیا، پولیس شہدا کی یادگار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہدا کی بلندی درجات، ملکی سلامتی اور پائیدار امن کیلئے دعا کی۔

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے امن و امان کی مجموعی صورتحال، انسدادِ دہشتگردی کی جاری کارروائیوں، ریاستی رٹ کے نفاذ اور پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ کور کمانڈر نے پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی، کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے شانہ بشانہ ہیں، قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...