راولپنڈی،شہری کو اغوا کر کے رقم بٹورنے والا پولیس اہلکار گرفتار ،مقدمہ درج
راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی پولیس اہلکار کو شہری کو مقدمے میں پھانسنے کی دھمکیاں دے کر بھتہ لینا مہنگا پڑگیا۔۔۔
، سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے فوری انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر اہلکار کو گرفتار کرواکے مقدمہ درج کرادیا۔حکام کے مطابق شہری نے شکایت کی کہ پولیس اہلکار اور اسکے دو ساتھیوں نے مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے کر اغوا کیا اور رقم لے کر چھوڑ دیا، شہری کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے نوٹس لیا اور کانسٹیبل محسن ضیا اور اسکے دو پرائیویٹ ساتھیوں کو انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر سی پی او آفس سے گرفتار کر کے ، ملزمان کے خلاف اغوا اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس اہلکار تھانہ چکلالہ میں تعینات تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments