گورنمنٹ کالج برائے طلبا سیٹلائٹ ٹاؤن کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گورنمنٹ کالج برائے طلبا سیٹلائٹ  ٹاؤن کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) محکمہ تعلیم، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور کالج انتظامیہ کی مبینہ عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے باعث 1957گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے طلبا سیٹلائٹ ٹاؤن کی عمارت خستہ حالی کے۔۔۔

 باعث انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر گئی، ٹپکتی چھتوں اور خستہ حال دیواروں کے باعث عمارت کا ایک بڑا حصہ کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتا جس سے سینکڑوں طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے پر کالج کے پرنسپل پروفیسر اطہر قسیم نے بتایا کہ اگرچہ یہ صورتحال ان کے نوٹس میں ہے لیکن فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے کام میں تاخیر ہو رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...