ڈپٹی کمشنر کی افسروں کو فیلڈ میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی افسروں کو فیلڈ میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت

سرکاری اداروں کی سروس ڈیلیوری اور مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیرصدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کی فیلڈ سرگرمیوں، ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، ٹریفک کی روانی، عوامی شکایات کے ازالے ، سرکاری اداروں کی سروس ڈیلیوری اور مختلف عوامی فلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز انور علی، مدثر ممتاز، مراد حسین نیکوکارا، سارا زینب، شرینہ جنجوعہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر، اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سمیت دیگر اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کے مطابق تمام افسران باقاعدگی سے فیلڈ میں نکلیں اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...