چپ تعزیہ کے جلوس کے موقع پرسخت سکیورٹی انتظامات
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی متبادل انتظامات کیے ۔جلوس کا مرکزی روٹ نشتر پارک، ایم اے جناح روڈ، تبت چوک، پریڈی اسٹریٹ، صدر دواخانہ، بولٹن مارکیٹ اور بمبئی بازار سے گزرا۔ جلوس بمبئی بازار سے نواب محبت خان روڈ کے ذریعے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچا۔ جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس، رینجرز کے جوان تعینات تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments