گورنمنٹ کالج خواتین ڈسکہ کے فلٹریشن پلانٹ حالت ابتر
نجی فیکٹری کی جانب سے لگایا پلانٹ چند ماہ چل سکا ،طالبات آلودہ پانی پینے پر مجبور
موترہ(نامہ نگار )گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ڈسکہ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ کئی ماہ سے زبو ں حالی کاشکار، طالبات آلودہ پانی پینے پرمجبور ہو گئیں ۔سیالکوٹ کی نجی فیکٹری نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی طالبات کیلئے جدید فلٹریشن پلانٹ لگاکر دیاتھاتاکہ طالبات کو صاف پانی مہیا ہوسکے ، فلٹریشن پلانٹ چند مہینے چلا، دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے فلٹریشن پلانٹ کئی مہینوں سے غیر فعال ہے ، فلٹریشن پلانٹ کی ٹونٹیاں تک غائب ہو چکی ہیں ، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ڈسکہ کی طالبا ت آلودہ پانی پینے کی وجہ سے مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہی ہیں ۔ طالبات نے وزیراعلیٰ ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments