ایس ایچ او اور نجی بلڈرز کو توہین عدالت کا نوٹس

 ایس ایچ او اور نجی بلڈرز کو توہین عدالت کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او جمشید ٹاؤن اور نجی بلڈرز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 ستمبر 2026 تک جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کیے ۔ درخواست گزار نوشین جاوید کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کے حکم کے باوجود متنازع پلاٹ پر دوبارہ تعمیرات شروع کردی گئی ہیں۔عدالت نے 26 مئی 2023 کو متنازع پلاٹ پر مزید غیر قانونی تعمیرات سے روکنے کا حکم دیا تھا۔ تعمیرات سے متعلق درخواست پر عدالت نے معائنہ کے لیے ناظر کو کمشنر مقرر کیا تھا۔ ناظر نے اپنی رپورٹ میں متنازع پلاٹ پر ہونے والی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس کی روشنی میں عدالت نے 2023 میں مزید تعمیرات روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔ توہین عدالت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود متنازع پلاٹ پر دوبارہ تعمیراتی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر ایس ایچ او جمشید ٹاؤن اور نجی بلڈرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 ستمبر 2026 تک جواب طلب کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...