محفوظ کاروباری ماحول کیلئے اقدامات جاری رہیں گے :سی پی او

محفوظ کاروباری ماحول کیلئے اقدامات جاری رہیں گے :سی پی او

کنگنی والا سینٹری اینڈ سرامکس مارکیٹ کے وفد کی ڈاکٹر غیاث گل سے ملاقات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) کنگنی والا سینٹری اینڈ سرامکس مارکیٹ کے تاجروں کے وفد نے سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان سے ملاقات کی اور شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، تاجروں کے مسائل اور کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں شفیق الرحمن کمبوہ، رانا عرفان، میاں وقاص مقبول، ملک خالد، حاجی گل نواز، چودھری جہازیب، بابر مہر سمیت دیگر تاجر رہنما شامل تھے ۔وفد نے شہر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور جرائم میں نمایاں کمی پر سی پی او کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس سے کسی صورت غفلت نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کو محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے جبکہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس مزید موثر اقدامات کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...