ڈی سی خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا دورہ
خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عمار حیدر، ڈیوٹی ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف موجود تھا۔ایم ایس اور ڈیوٹی ڈاکٹرز نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، میل و فی میل وارڈز، گائنی وارڈ، ٹراما سنٹر، فارمیسی، رسیپشن کاؤنٹر اور لیبارٹری سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا، جبکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments