ڈی پی او لودھراں کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

ڈی پی او لودھراں کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

شکایات کے فوری ازالے کیلئے احکامات، جرائم کے خاتمے کیلئے مؤثر حکمت عملی جاری

لودھراں، کہروڑپکا (سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا) ڈی پی او لودھراں بینش فاطمہ نے ڈی ایس پی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے 45 شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او بینش فاطمہ نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور علاقے میں پُرامن ماحول کے قیام کے لیے مؤثر حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے ۔قبل ازیں ڈی پی او لودھراں بینش فاطمہ نے مدرسہ باب العلوم کا بھی دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...