نئے انتظامی یونٹس وقت کی اہم ضرورت، ڈاکٹر عشرت العباد

نئے انتظامی یونٹس وقت کی اہم ضرورت، ڈاکٹر عشرت العباد

کراچی(این این آئی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش انتظامی، معاشی اور شہری مسائل کے مستقل حل کے لیے نئے انتظامی یونٹس، بااختیار بلدیاتی نظام اور قومی اتفاقِ رائے ناگزیر ہیں۔

ترقی یافتہ ممالک نے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرکے عوامی مسائل کے حل میں کامیابی حاصل کی، پاکستان میں بھی موثر مقامی حکومتوں کے قیام کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل، صلاحیتیں اور نوجوان افرادی قوت موجود ہے ، تاہم ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے سیاسی استحکام اور قومی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...