پیپلزپارٹی نے صرف دعوے نہیں کیے ،سینیٹروقارمہدی
متحدہ کے ایم پی ایز کے دور میں لوگوں کا جینا محال اورروزگار چھین لیا گیا تھاکورنگی پر 40سال قابض رہنے والے کوئی ایک عوامی منصوبہ گنوادیں،خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صرف دعوے اور وعدے نہیں کیے بلکہ انہیں حقیقت کا روپ دیا اور اس سے شہر میں صحت مند سرگرمیوں کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی ہے ۔ کورنگی میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کورنگی میں اس وقت کام شروع کیا جب لوکل باڈیز الیکشن نہیں ہو رہے تھے ۔ہم نے لوگوں کی تکالیف اور مسائل کو سامنے رکھا ہے ۔ آج میں ان لوگوں کو چیلنج کرتا ہوں جو چالیس سال سے اس علاقے میں قابض رہے ہیں اور وہ کوئی ایک منصوبہ گنوا دیں جو انہوں نے اس کورنگی کے عوام کو دی ہو۔اس کے برعکس ہم نے تین فلائی اوور، برج تعمیر کی سڑکیں بنائی، درجنوں پارک بنائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کے ایم پی ایز بتائیں انہوں نے کوئی کام کیا ہو بلکہ ان کے دور میں لوگوں سے روزگار چھین لیا گیا تھا اور لوگوں کا جینا محال کردیا گیا تھا۔ وقار مہدی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے کبھی کسی ماں سے اس کا بیٹا یا کسی بہن سے اس کا بھائی بیٹا نہیں چھینا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کیا ترقی کے لئے مصطفی کمال کو تیس سو ارب ملے ، وہ آمر پرویز مشرف کے منظور نظر تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments