وہاڑی میں آل پنجاب تائیکوانڈو چیمپئن شپ ، میڈلز تقسیم

وہاڑی میں آل پنجاب  تائیکوانڈو چیمپئن شپ ، میڈلز تقسیم

وہاڑی (خبرنگار)ضلع وہاڑی میں آل پنجاب تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد ،میڈلز تقسیم۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے افتتاح کیا۔۔۔

 اور کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں آل پنجاب تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ چیمپئن شپ میں 300 سے زائد بچے حصہ لے رہے ہیں، جس کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ویٹ کیٹیگری میں کامیاب ہونے والے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو کھیلوں میں بھرپور حصہ لینے اور محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عاصم نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...