ڈی سی کا ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ، ڈائیلاسز سہولت کا جائزہ
مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈائیلاسز سینٹر میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ ایم ایس ہلال احمر ہسپتال مختار رندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات اور خدمات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔
ایم ایس ہلال احمر ہسپتال نے بتایا کہ ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مفت علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری و فلاحی طبی مراکز میں خدمات کا معیار برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments