جیکب آباد:پولیس اہلکار کی گھر سے گولیاں لگی لاش ملی
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)سول لائن تھانے کی حدود اے ڈی سی کالونی میں سابق 15 مددگار پولیس انچارج محبوب علی جکھرانی کی گھر سے گولیاں لگی لاش ملی ہے۔۔۔
اطلاع ملنے پر سول لائن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا، اہلکار کے بھائی اقرار جکھرانی نے بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی تاہم ان کے بھائی کو چار گولیاں ماری گئی ہیں ، واقعے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی، واقعے کا ایس ایس پی فیضان علی نے نوٹس لے لیا۔ٹیکنیکل ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد محفوظ کیے جبکہ فنگر پرنٹس اور دیگر تکنیکی شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments