ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری مسائل حل کرنے کی ہدایت

ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری  مسائل حل کرنے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن ’’انصاف عوام کی دہلیز پر‘‘کے تحت ڈی پی او محمد عابد کی جانب سے شہریوں کو فوری اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔۔۔

 اسی سلسلے میں انہوں نے تھانہ صدر خانیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل و شکایات سنیں۔ڈی پی او محمد عابد نے شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر موجود پولیس افسران سے تفصیلی بریفنگ لی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شکایات اور مسائل کو میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق فوری حل کیا جائے ، خانیوال پولیس کا بنیادی مقصد شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ان کے مسائل کا بروقت ازالہ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان براہ راست رابطے کو مضبوط بنانا اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے ۔کھلی کچہری کے موقع پر ایس ایس ایچ رمضان گل، پی آر او شیراز چیمہ سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...