جشن عید میلاد النبی : انتظامات کیلئے ڈی سی آفس میں اجلاس

جشن عید میلاد النبی : انتظامات کیلئے ڈی سی آفس میں اجلاس

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے تمام مسالک کے علما کردار ادا کریں: متحدہ علما بورڈکسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی:کمشنر،آرپی او

فیصل آباد (سٹی رپورٹر،خصوصی رپورٹر) متحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان حافظ محمد امجد نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات اور امن و امان کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ، آر پی او سہیل اختر سکھیرا، ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں مولانا محمد ریاض کھرل، جعفر نقوی، سید حسنین شیرازی، علامہ طاہر الحسن، یاسین ظفر، عاشق حسین رضوی، اسلم بھلی، امن کمیٹی کے ارکان اور عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے منتظمین نے شرکت کی۔ چیئرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے دورے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے تمام مسالک کے علما کرام پر زور دیا کہ مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں تاکہ کوئی شرپسند عنصر فائدہ نہ اٹھا سکے ۔ کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ ڈویژن میں جشن عید میلاد النبی ﷺ بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، آر پی او نے ڈویژن میں سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کے متبرک دن کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...