مظفرگڑھ کینال حادثہ، جاں بحق افراد کیلئے قرآن خوانی

مظفرگڑھ کینال حادثہ، جاں بحق افراد کیلئے قرآن خوانی

اے سی ، سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت، فاتحہ خوانی ، دعائے مغفرت

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مظفرگڑھ کینال کے دلخراش حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فرخ محمود جنجوعہ، سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی، سابق رکن قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر، سابق ایم پی اے انجینئر بلال کھر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔تفصیل کے مطابق 10 اگست کی شام شیخو شوگر ملز کے قریب سابق کونسلر غلام شبیر مشوری برادری کے افراد تین لوڈر رکشوں پر نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ مبینہ طور پر مقابلہ بازی کے دوران ایک رکشہ بے قابو ہو کر مظفرگڑھ کینال میں جاگرا۔ رکشے میں خواتین، مردوں اور بچوں سمیت 26 افراد سوار تھے ۔حادثے کے بعد ریسکیو کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کی ٹیموں نے سرچ آپریشن کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 11 کو بچا لیا گیا تھا۔ تین افراد کی لاشیں حادثے کے ایک ہفتے بعد برآمد ہوئیں۔قرآن خوانی میں اسسٹنٹ کمشنر نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور عوام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اختتام پر مرحومین کی مغفرت، لواحقین کے صبر اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...