صنعتی علاقوں کے لیے سوا 9 ارب روپے مختص

صنعتی علاقوں کے لیے سوا 9 ارب روپے مختص

ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کرنا صنعتی تنظیموں کی ذمہ داری ،میئرکراچیمحکمہ فائر بریگیڈ میں نئی بھرتیاں بھی کی جائیں گی،فباٹی کی تقریب سے خطاب

کراچی( کامرس رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صنعتی علاقوں کے لیے سوا 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی کام دسمبر تک مکمل کرلیے جائیں گے ۔فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (فباٹی)کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے خلاف ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ۔صنعتی علاقوں کو تیسری بار ترقیاتی فنڈ جاری کیے گئے ، اب ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کرنا صنعتی تنظیموں کی ذمہ داری ہے ۔ تمام صنعتی علاقوں کے لیے 9 ارب 25 کروڑ روپے فنڈ اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے ہیں۔ فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ترقیاتی کاموں میں دیگر صنعتی علاقوں کے مقابلے میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فارمولے کے ذریعے ترقیاتی کام دسمبر تک مکمل ہوں گے ۔ صنعت کاروں سے کہا گیا ہے کہ فنڈز حکومت فراہم کرے گی اور کام وہ کریں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کروں گا کہ دیے گئے فنڈز صنعت کار سڑکوں پر لگارہے ہیں۔اگلے مالی سال میں بھی صنعتی علاقوں کی ترقی کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جائیں گے ۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ جدید فائر بریگیڈ سسٹم کے لیے 7 ارب روپے کا ترقیاتی کام شروع ہوگا۔ فائر بریگیڈ کے محکمے میں نئی بھرتیاں بھی کی جائیں گی، جبکہ حکومت سندھ کو نئی بھرتیوں کی اجازت کے لیے خط بھیج دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...