شہید پولیس جوان عبداللہ بن مظہر کے گھر افسران کی حاضری
قبر پر پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی، پولیس افسران کا شہید کی قربانی کو خراج عقیدت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈی ایس پی سنانواں اکبر ملک اور ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ حمزہ غفور نے کچہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پولیس جوان عبداللہ بن مظہر کے گھر حاضری دی اور اہلخانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کی۔ پولیس افسران نے شہید کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔بعد ازاں پولیس افسران نے اہلخانہ اور عزیز و اقارب کے ہمراہ شہید عبداللہ بن مظہر کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ڈی ایس پی اکبر ملک اور ایس ایچ او حمزہ غفور نے کہا کہ شہید عبداللہ بن مظہر بہادر، فرض شناس اور نڈر پولیس جوان تھا، جس نے کچہ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments