کوٹ مومن :ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن تیز
کوٹ مومن :ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن تیزسڑکوں اور بازاروں کی صفائی کے لیے مکینیکل واشنگ مشین کے ذریعے دھلائی
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کوٹ مومن شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ، جہاں ستھرا پنجاب کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ٹیموں کی جانب سے گھر گھر سے کچرا جمع کرنے کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں جھاڑیوں اور گھاس کی کٹائی، پارکس اور گرین بس اسٹینڈ کی صفائی بھی کی جا رہی ہے ۔ چناب بازار میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے ، جبکہ سڑکوں اور بازاروں کی صفائی کے لیے مکینیکل واشنگ مشین کے ذریعے دھلائی کا عمل بھی جاری ہے ۔شہریوں نے شہر میں صفائی ستھرائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments