عید میلاد النبیؐ کیلئے سکیورٹی پلان تیار،انتظامیہ ہائی الرٹ

عید میلاد النبیؐ کیلئے سکیورٹی پلان تیار،انتظامیہ ہائی الرٹ

شہر 220میلاد جلوس نکالے جائیں گے ، 5ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور

ملتان(وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں اور آر پی او ملتان عثمان گوندل کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر، علماء کرام، مذہبی قائدین اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان، صفائی، نکاسیٔ آب اور جلوس روٹس پر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ نبی کریم ؐ سے ہر مسلمان کی بے حد جذباتی وابستگی ہے ، آپ ؐ سے محبت اور ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عشقِ رسول ؐکا تقاضا ہے کہ صفائی نصف ایمان کے اصول پر بھی عمل کیا جائے ۔کمشنر نے ڈویژن بھر میں میلاد کے مقامات اور جلوس روٹس پر خصوصی صفائی کے انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس روٹس کو مکمل طور پر قابل استعمال بنانے کے لئے متعلقہ ادارے بروقت اقدامات کریں۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔کمشنر عامر کریم خاں نے بتایا کہ ملتان ڈویژن میں 44 مرکزی میلاد اور 220 مرکزی جلوس نکالے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...