سکول کھلنے سے قبل سٹیشنری قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ،والدین پر اضافی بوجھ

سکول کھلنے سے قبل سٹیشنری قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ،والدین پر اضافی بوجھ

مارکیٹ میں ربڑ ، شاپنر، مارکر ،کاپیوں ،پنسلوں سمیت دیگر اشیاء کے نرخ بڑھا دیئے گئے ، سکول بیگ 4ہزارمہنگا

 ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی ادارے کھلنے میں صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم نئے تعلیمی سال کی تیاری کے لئے خریداری کرنے والے والدین کو سٹیشنری کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پریشان کردیا ہے ۔ مارکیٹ میں ربڑ، شارپنر، مارکر، کاپیوں، پینسلوں اور دیگر تعلیمی اشیا کی قیمتوں میں 20فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے ، جس سے والدین کے تعلیمی اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔مارکیٹ میں معیاری سکول بیگ کی قیمت 3ہزار سے 4ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ پنسل کے ایک ڈبے کی قیمت 160سے بڑھ کر 210 روپے ہوگئی ہے ۔ اسی طرح 10 مارکرز پر مشتمل پیک، جو پہلے 100 روپے میں دستیاب تھا، اب 200 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر بچوں کے یونیفارم، جوتوں، بیگز، کتابوں اور سٹیشنری سمیت دیگر ضروری اشیا کی خریداری پہلے ہی بھاری پڑ رہی ہے ، ایسے میں سٹیشنری کی قیمتوں میں اضافے نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔خریداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے سکول آئٹمز کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کریں اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، تاکہ والدین کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...