حکومتی اہداف ، پاور سیکٹر میں آئیسکو ایک بار پھر سب سے آگے
6ارب 50کروڑ سے زائد کا اضافی ریونیو قومی خزانے میں جمع، چودھری خالد محمود
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) آئیسکو نے مقرر کردہ اہداف کے حصول کو سو فیصد یقینی بناتے ہوئے مالی سال 2024-25 اور مالی سال 2025-26 کے دوران تمام اہم شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ آئیسکو نے ایک بار پھر خود کو پاکستان کے پاور سیکٹر کی بہترین اور پروفیشنل ڈسٹری بیوشن کمپنی ثابت کر دیا ہے ۔چیئرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود اور چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چودھری خالد محمود نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران آئیسکو کے لائن لاسز 8.75فیصد سے کم ہو کر 7.6فیصد کی سطح پر آ گئے ہیں، جو آئیسکو کی تاریخ اور پاکستان کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں کم ترین لائن لاسز میں شمار ہوتے ہیں۔ ادارے کو ایک منافع بخش کمپنی بناتے ہوئے 6ارب 50کروڑ روپے سے زائد کا اضافی ریونیو قومی خزانے میں جمع کروایا۔ یہ شاندار کارکردگی آئیسکو کو ملک کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں نمایاں مقام دلاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments