12ربیع الاول ،شہریوں کی سہولت،سکیورٹی اولین ترجیح، ڈی سی

12ربیع الاول ،شہریوں کی سہولت،سکیورٹی اولین ترجیح، ڈی سی

انتظامات متعلقہ اداروں اور علماء کرام کی مشاورت سے مکمل کیے جائیں گے ،عرفان میمن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں 12ربیع الاول کے جلوسوں، محافل اور دیگر مذہبی تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے کی۔ اجلاس میں 12ربیع الاول کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوسوں، محافل اور دیگر مذہبی اجتماعات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ علماء کرام اور جلوسوں کے منتظمین نے انتظامی امور سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں جبکہ جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری انتظامات پر مشاورت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ 12ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے جلوسوں کے روٹس پر صفائی، روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کے دوران شہریوں کی سہولت اور سکیورٹی اولین ترجیح ہوگی۔ 12ربیع الاول کے انتظامات تمام متعلقہ اداروں اور علماء کرام کی مشاورت سے مکمل کیے جائیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...