اوورسیز پاکستانیوں کا معیشت میں کلیدی کردار :شافع حسین

اوورسیز پاکستانیوں کا معیشت میں کلیدی کردار :شافع حسین

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی روابط فروغ پا رہے ہیں :صوبائی وزیر صنعت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر صنعت وتجارت شافع حسین نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ اور مسائل کا حل قومی ترقی کیلئے ناگزیر ہے حکومت نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کی مالی معاونت کو سراہتی ہے بلکہ ان کو قومی ترقی میں کلیدی شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق)کینیڈا کے صدر غوث ڈار المعروف ننھابٹ کی جانب سے تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرکینیڈا پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم، قونصل جنرل خلیل باجوہ، مسلم لیگ (ق)کینیڈا کے سینئر نائب صدر عامر مبارک، سیکرٹری فیصل اکرم چیمہ ،احسن ادریس باجوہ بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان حالیہ برسوں میں بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط کو سراہا اور پنجاب اورٹورٹنو کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ شافع حسین نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اورٹورٹنو کے درمیان ایگرو فوڈ، ایگرو ٹیک، ویلیو ایڈیشن اور سپلائی چین مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...