ستھرا پنجاب پروگرام میں غفلت کی گنجائش نہیں :وزیر بلدیات

 ستھرا پنجاب پروگرام میں غفلت کی گنجائش نہیں :وزیر بلدیات

نظام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے سخت نگرانی کی جا رہی:اجلاس سے خطاب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بیٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے ، ضلع سیالکوٹ کو بھی مختلف بیٹس میں تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ نظام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے جیو ٹیگنگ اور اے آئی مانیٹرنگ کے ذریعے سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کانفرنس روم، دفتر ڈپٹی کمشنر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز میاں سرمد حسین اور ایم ڈی واسا فیصل شہزاد بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں مثالی گاؤں، سیوریج کے نظام اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ، اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں گندگی کے ڈھیر موجود ہوں تو انہیں فوری طور پر اٹھانے کیلئے اضافی لیبر تعینات کی جائے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع بھر کے ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال کر دیا گیا ہے موجودہ ڈسپوزل سٹیشنز کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ضرورت کے مطابق نئے ڈسپوزل سٹیشنز بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...