ڈپٹی کمشنر کا دورہ چلڈرن ہسپتال ،طبی سہولیات‘ ادویات کی دستیابی کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، علاج معالجے اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے انتظار گاہ، پرچی کاؤنٹرز اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی کینٹین کا دورہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں اور لواحقین کو معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments