ڈپٹی سیکرٹری خزانہ بجٹ عائشہ جاوید کی خدمات کے چرچے

ڈپٹی سیکرٹری خزانہ بجٹ عائشہ جاوید کی خدمات کے چرچے

ان کی پیشہ ورانہ اور ذاتی جدوجہد کو عالمی کتاب میں خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے عائشہ کی خدمات قابل ستائش، باصلاحیت خواتین کی عالمی شناخت کا ثبوت ،خرم شہزاد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وزارت خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری بجٹ عائشہ جاوید کو پبلک فنانشل مینجمنٹ (PFM)کے شعبے میں نمایاں خدمات، اختراعی اصلاحات اور خواتین کی قیادت کے حوالے سے عالمی سطح پر بطور رول ماڈل پیش کیا گیا، ان کی پیشہ ورانہ اور ذاتی جدوجہد کو عالمی کتاب Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting میں خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے ،راؤٹلیج سے 2026 میں شائع ہونے والی اس کتاب میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی 22 ایسی خواتین کی ذاتی کہانیاں اور تجربات شامل ہیں جنہوں نے پبلک فنانس اور صنفی بجٹ سازی کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا کتاب کی تدوین سابق آئی ایم ایف چیف و اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور بین الاقوامی صنفی و پبلک فنانس مینجمنٹ نے کی، عائشہ جاوید کیلئے کتاب میں مختص باب کا عنوان Limitless Skies and Limitless Dreams: The Story of a Girl from the Mountains ہے اس باب میں کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی کے عزم، جدوجہد اور پیشہ ورانہ کامیابیوں کی داستان بیان کی گئی ہے ، جس نے پاکستان کے عوامی مالیاتی نظام میں اہم اصلاحات متعارف کرائیں عائشہ جاوید کو 12 سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے ،مشیر وزیرخزانہ خرم شہزاد نے عائشہ جاوید کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کا عالمی سطح پر شعبئہ سرکاری مالیات میں نمایاں مقام بنانا نہ صرف باعثِ فخر ہے بلکہ ملک کی باصلاحیت خواتین کی بڑھتی ہوئی عالمی شناخت کا بھی ثبوت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...