موسم گرما کی تعطیلات کے آٹھویں ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری
ڈویژن بینچز میں شامل ججز بطور سنگل بینچ بھی کیسز کی سماعت کریں گے
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے آٹھویں ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز دور جاری کیا گیا جس کے مطابق پرنسپل سیٹ لاہور سمیت علاقائی بینچوں پر مقدمات کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیے گئے23 ججز کیسز کی سماعت کریں گے ۔پرنسپل سیٹ لاہور پر چار ڈویژن بینچ اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ چودہ ججز سنگل بینچ کے طور پر مقدمات سنیں گے ۔ ڈویژن بینچز میں شامل ججز بطور سنگل بینچ بھی کیسز کی سماعت کریں گے ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کریگا۔ جسٹس احسن رضا کاظمی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی سول اپیلیں، جسٹس جواد ظفر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ فوجداری اپیلیں جبکہ جسٹس خالد اسحاق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول درخواستوں کی سماعت کریگا۔بہاولپور بینچ پر جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کریگا۔ملتان بینچ پر جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلیں جبکہ جسٹس رضا قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ فوجداری اپیلیں سنے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments