مبینہ خورد برد پرایس ایچ او ستو کتلہ کو شواہد کی بنیاد پر کارروائی کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری کے دوران1 کروڑ 73 لاکھ روپے کے معاہدے میں مبینہ خورد برد کی شکایت پرایس ایچ او ستو کتلہ کو شواہد کی بنیاد پر کارروائی کا حکم دے دیا۔
کھلی کچہری میں وراثتی جائیداد،فراڈ، امانت میں خیانت، چوری اور لین دین کے تنازعات کی شکایات موصول ہوئیں۔ فیصل کامران نے پولیس افسران کو وراثتی جائیداد کے تنازعات پر فریقین میں مصالحت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اسی طرح لڑائی جھگڑے کی شکایت پر ایس ایچ او شفیق آباد کو فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments