ووٹ امانت ، عوام اہلیت کی بنیاد پر فیصلہ کریں،پرویز اشرف
جاتلی (نمائندہ دنیا )سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ووٹ پاکستان کی امانت ہے اور عوام کو ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے ذاتی پسند و ناپسند کے بجائے اہلیت اور۔۔۔
کارکردگی کی بنیاد پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ غلط انتخاب قوم کے قیمتی پانچ سال ضائع کر دیتا ہے ۔وہ یونین کونسل سید کے گاؤں کسراں میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ تحصیل گوجرخان کے چپے چپے میں گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ مندرہ، چکوال اور سوہاوہ روڈ جیسے اہم منصوبوں سے علاقے کے عوام کا معیارِ زندگی بلند ہوا ہے۔ گوجرخان میں پنجاب یونیورسٹی کا قیام ایک تاریخی تحفہ ہے ، جبکہ گردوں کے ہسپتال میں ایک ارب روپے کی مالیت کی مشینری فراہم کی جائے گی جس سے عوام کو مفت علاج کی سہولت ملے گی۔ سیاست کو نفرت اور تقسیم کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والے عوام کو غلام رکھنا چاہتے ہیں، جبکہ حقیقی سیاست عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments