کندیاں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کو پریشانی
کندیاں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کو پریشانی بجلی کی بندش سے مچھروں کی بہتات ،ملیریا اور دیگر بیماریوں کا خدشہ
کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، دن اور رات کے اوقات میں گھنٹوں بجلی کی بندش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں۔شہریوں کے مطابق رات کے وقت بجلی کی بندش سے مچھروں کی بہتات کے باعث ملیریا اور دیگر متعدی امراض کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ اسپتالوں اور کلینکس میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ بجلی کی بندش سے گھروں میں پینے کے پانی اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی بھی متاثر ہورہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا کوئی باقاعدہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو رات بھر جاگنا پڑتا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے کندیاں میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments