واسا :ریونیو اہداف کے حصول کیلئے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت

واسا :ریونیو اہداف کے حصول  کیلئے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو و آپریشنز امور سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ریونیو اہداف کے حصول کیلئے مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی ۔

 واجبات کی وصولی میں مزید بہتری لانے اور نادہندگان کے خلاف کارروائی ، ریونیو ریکوری کے عمل کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے کہا کہ ریونیو اہداف میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ اجلاس میں ٹیوب ویلز کے آپریشنل اوقات اور کارکردگی، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...