پی ایچ اے کا اتھارٹیز سے ہارٹی کلچر فنڈز لینے کافیصلہ

پی ایچ اے کا اتھارٹیز سے ہارٹی کلچر فنڈز لینے کافیصلہ

51 کروڑ 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری نہ ہونے کا انکشاف

لاہور( شیخ زین العابدین )پی ایچ اے نے ایل ڈی اے سمیت دیگر اتھارٹیز سے واجب الادا ہارٹی کلچر فنڈز لینے کا فیصلہ کر لیا۔دستاویزات کے مطابق مختلف منصوبوں کی مد میں پی ایچ اے کو کروڑوں روپے کی ریکوری نہ ہوسکی۔اب پی ایچ اے نے بقایاجات کی وصولی کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کرلیا ہے ۔پی ایچ اے کی جانب سے ہارٹی کلچر کی مد میں مجموعی طور پر 51 کروڑ 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ایل ڈی اے کے میگا پراجیکٹس میں میٹرو بس، کلمہ فلائی اوور اور انڈر پاس، جبکہ اورنج ٹرین منصوبہ بھی شامل ہے ، جن کے ہارٹی کلچر فنڈز پی ایچ اے کو موصول نہیں ہوئے ۔اسی طرح جیل روڈ سگنل فری کوریڈور، کینال روڈ کی توسیع اور بیجنگ انڈر پاس کے منصوبوں کے لیے بھی شجرکاری کی مد میں مختص رقم کی وصولی نہ ہوسکی۔پی ایچ اے نے اب ان واجب الادا رقوم کے حصول کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کرلیا ہے ۔ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے مطابق ہارٹی کلچر کی مد میں ایل ڈی اے سے واجب الادا رقم وصول کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایل ڈی اے کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...