شہر بھر میں ڈور سازی کے لیے 5مخصوص زونز قائم

شہر بھر میں ڈور سازی کے لیے 5مخصوص زونز قائم

غیر معیاری اور خطرناک مواد کی تیاری پر کڑی نگرانی رکھی جا سکے :ڈی سی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے بسنت 2027 کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کی، جس میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ایک جامع پلان تیار کیا گیا ہے ۔ جلو پارک میں منعقدہ اس اجلاس کا مقصد پتنگ بازی کے روایتی میلے کو حادثات سے پاک اور محفوظ بنانا ہے ۔ ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی گئی کہ شہر بھر میں ڈور سازی کے لیے 5 مخصوص زونز قائم کیے جائیں گے ۔ انتظامیہ اور مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے پتنگ بازی کے سامان کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا۔بسنت کا روایتی میلہ شہریوں کے لیے محفوظ بنانے کا عمل جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے جلو پارک میں بسنت 2027 کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ڈور سازی کے عمل کو باقاعدہ منظم کرنے کے لیے شہر میں 5 مخصوص زونز قائم کیے جائیں گے ، جن میں سپورٹس کمپلیکس مناواں، ایل ڈی اے سٹی نشتر، رائیونڈ مارکیٹ، راکھ ٹیرا کینٹ اور سگیاں پل راوی شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...