سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی منظوری
ایل ڈی اے سٹی کے جناح سیکٹر میں پہلے مسترد ہونے والا سولر لائٹس کا منصوبہ نئے تقابلی جائزے کے بعد کم لاگت آپشن قرار
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے سٹی کے جناح سیکٹر میں سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا منصوبہ بالآخر منظوری کے مرحلے تک پہنچ گیا۔جناح سیکٹر میں سولر سٹریٹ لائٹس کا ایجنڈا اس سے قبل بھی ایل ڈی اے اتھارٹی کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایک سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹ کی فی یونٹ لاگت 6لاکھ 64 ہزار 719 روپے بنتی ہے ، جبکہ روایتی سٹریٹ لائٹ کی فی یونٹ لاگت 6 لاکھ 78 ہزار 984 روپے ہے ۔یوں ابتدائی لاگت کے حساب سے سولر لائٹ تقریباً 14 ہزار روپے فی یونٹ سستی قرار پائی ہے۔ تقابلی جائزے میں روایتی سٹریٹ لائٹس کی سالانہ آپریشنل لاگت 40 ہزار روپے بھی شامل کی گئی ہے ، جبکہ سولر لائٹس کے لیے بجلی کے مسلسل اخراجات نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں ایل ڈی اے اتھارٹی نے روایتی لائٹس کے بجائے سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے ۔منصوبے کو حتمی پی سی ون میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔یوں پہلے مسترد ہونے والے سولر لائٹس کے منصوبے کو نئے تقابلی جائزے کے بعد کم لاگت آپشن قرار دیتے ہوئے دوبارہ منظوری مل گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments