داؤد خیل پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان سے وقوعہ میں استعمال اسلحہ برآمد

داؤد خیل پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان  سے وقوعہ میں استعمال اسلحہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار )داؤد خیل پولیس نے اقدام قتل اور لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں گرفتار دو ملزمان سے مبینہ طور پر وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا، دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ داؤد خیل سب انسپکٹر آصف سلطان اور ان کی ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم عبد الرحیم ولد عبد الکریم سکنہ داؤد خیل سے دوران تفتیش اس کی نشاندہی پر کلاشنکوف اور موٹر سائیکل برآمد کی۔ایک دوسری کارروائی میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم امیر عبداللہ ولد عبد الرحیم سے دوران تفتیش مبینہ طور پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل برآمد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...