ضلعی سطح پر ہاکی مقابلے ، میانوالی بھر سے کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت
میانوالی (نامہ نگار )سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2026 کے تحت ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی خصوصی ہدایات پر ضلعی محکمہ سپورٹس میانوالی کے زیر اہتمام طارق نیازی ہاکی سٹیڈیم میں ضلعی سطح کے ہاکی بوائز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
مقابلوں میں ضلع میانوالی کی تمام تحصیلوں، بشمول تحصیل میانوالی، کے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔ منتخب کھلاڑی شیڈول کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ ڈویژن مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ضلعی سپورٹس آفیسر میانوالی محمد ممتاز خان نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ایسے ایونٹس کا انعقاد ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments