ڈی سی میانوالی کا دورہ، صفائی اور گرین بیلٹس کی بہتری کی ہدایت

 ڈی سی میانوالی کا دورہ، صفائی اور گرین بیلٹس کی بہتری کی ہدایت

ڈی سی میانوالی کا دورہ، صفائی اور گرین بیلٹس کی بہتری کی ہدایت آفیسر کالونی کا بھی دورہ ،صفائی کی ابتر صورتحال پر متعلقہ عملے کی سرزنش کی

میانوالی (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اور تلہ گنگ روڈ پر صفائی ستھرائی کے نظام اور گرین بیلٹس کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ سڑک کے دونوں اطراف گرین بیلٹس اور پودوں کی روزانہ بنیادوں پر مناسب دیکھ بھال یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ستھرا پنجاب کے افسران کو شہر کی تمام شاہراہوں اور گلی محلوں میں صفائی کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے آفیسر کالونی کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی کی ابتر صورتحال پر متعلقہ عملے کی سرزنش کی۔ انہوں نے ستھرا پنجاب حکام کو کالونی کے اطراف جبکہ مکینوں کو اپنے گھروں کے سامنے صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...