میلاد و سیرت مصطفی کمیٹی میڈیا ٹائون کے زیر اہتمام میلاد مصطفی کانفرنس آج ہوگی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) میلاد وسیرت مصطفی کمیٹی میڈیا ٹائون کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس آج میڈیا ٹائون ڈسپنسری گرائونڈ میں ہو گی۔۔۔
جس سے خصوصی خطاب ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ممبر امن کمیٹی علامہ حافظ محمد قاسم شیخ کریں گے، علامہ حمزہ علی قادری ودیگر سے دیگر علما کرام خطاب اور ممتاز ثنا خوان ظفر علی چشتی، عمران وارثی ہدیہ عقیدت پیش کریں گے، کمیٹی کے صدر عدیل ایوب، سینئر نائب صدر سید قیصر عباس شاہ، جنرل سیکرٹری آفتاب عالم خان نے کہا کہ کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے گئے ہیں، خواتین کیلئے الگ باپردہ انتظام ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments