حافظ آباد:فیکٹری پر چھاپہ ‘10ہزار پتنگیں برآمد ،4ملزم گرفتار

حافظ آباد:فیکٹری پر چھاپہ ‘10ہزار پتنگیں برآمد ،4ملزم گرفتار

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )پولیس کا پتنگیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 10 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کرکے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

انچارج چوکی اے ڈویژن تھانہ سٹی حافظ آباد نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع کارروائی کی ، فیکٹری سے پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کرلیا جبکہ کارروائی کے دوران 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او حافظ آباد نے کہا کہ پتنگ سازی اور پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...