ایم ڈی ستھرا پنجاب راولپنڈی کا مختلف علاقوں کا دورہ، آپریشن کا معائنہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے شہر میں صفائی اور نکاسی آب کے۔۔۔
انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کے دوروں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رکھا، انہوں نے پیرودھائی جنرل بس اسٹینڈ، نالہ لئی، مری روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فیلڈ میں جاری زیرو ویسٹ صفائی آپریشن کا معائنہ کیا، متعلقہ افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری صفائی آپریشن، ویسٹ لفٹنگ، نالیوں کی صفائی اور بارش کے پیش نظر کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments