اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کا سائیکولوجیکل ٹیسٹ جاری

اسلام آباد پولیس کے افسران و  جوانوں کا سائیکولوجیکل ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کی استعدادِ کار، ذہنی صلاحیتوں اور۔۔۔

 پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے سائیکو لوجیکل ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سیف سٹی اسلام آباد میں پولیس افسران و جوانوں کے سائیکولوجیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران افسران و جوانوں کی ذہنی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ رویوں، دباؤ میں کام کرنے کی صلاحیت اور مختلف صورتحال میں فیصلہ سازی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اس کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا، ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور انہیں جدید پولیسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...